شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان

حیاتیات Aug 24, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب بدستور برقرار ہے جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں