کسانوں کیلئے تاریخی اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے پورٹل کا افتتاح کر دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم“ کے پورٹل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم

چپ ٹیک Apr 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم“ کے پورٹل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب میں بے زمین دیہاتیوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زرعی اراضی کی نشاندہی پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13,812 زرعی لاٹس سے 88,780 خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ چولستان میں 16,685 لاٹس کے ذریعے 101,111 خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

خواہشمند افراد akarpunjabgovt.pk پر 2 سے 18 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار یکم جون سے 8 جون تک ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل بھی کر سکیں گے، جبکہ 19 جون کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 30 جون سے زمین کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔

مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ وزٹ کر کے کاشتکاری کے عمل کا جائزہ لے گی تاکہ منصوبے کی شفافیت اور کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں