کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقوں کلفٹن اور کورنگی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں ایف بی آر کے انسپکٹر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقوں کلفٹن اور کورنگی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں ایف بی آر کے انسپکٹر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے اوشین شاپنگ مال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شمشیر لاشاری ولد غلام لاشاری کے نام سے کی گئی ہے، جو ایف بی آر میں انسپکٹر ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔
