روسی ارب پتی کی 500 ملین ڈالر مالیت کی کثیرالمنزلہ کشتی آبنائے ہرمز عبور کرگئی

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی ارب پتی الیکسے مورداشوف کی بیش بہا قیمت لگژری سپر یاٹ ’نورڈ‘ کو دبئی میں مرمت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کرکے عمان

چپ ٹیک Apr 29, 2026 IDOPRESS

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی ارب پتی الیکسے مورداشوف کی بیش بہا قیمت لگژری سپر یاٹ ’نورڈ‘ کو دبئی میں مرمت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کرکے عمان پہنچا دی گئی۔

بی بی سی کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران نہ تو ایران کی پاسداران انقلاب اور نہ ہی ناکہ بندی پر مامور امریکی اہلکاروں نے اسے روکا۔

روسی صدر پیوٹن کے قریبی سمجھے جانے والے ارب پتی الیکسی مورداشوف باضابطہ طور پر روسی پرچم بردار کشتی کے مالک کے طور پر درج نہیں ہیں۔ تاہم، “نورڈ” کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 2022 میں ایک ایسی کمپنی کے نام رجسٹر تھی جو ان کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا کہ یہ یاٹ نہ تو ایرانی بندرگاہوں پر گئی اور نہ ہی اس کا ایران سے کوئی تعلق تھا۔ اس لیے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باجود اسے جانے دیا گیا۔اس وقت روسی ارب پتی کی یہ قیمتی کشتی عمان کے ساحل پر موجود ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں