اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ٹرانسفر کے بعد نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ٹرانسفر کے بعد نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی

چپ ٹیک Apr 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ٹرانسفر کے بعد نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے اور کیسز کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ بھی کورٹ کے باہر آویزاں کر دی گئی جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کیسز کی سماعت کریں گی۔

اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی رائے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے ملک کی دیگر 3 صوبائی ہائیکورٹز میں کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی تجویز واپس لے لی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں