کراچی: شدید گرمی سے گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں حالیہ شدید گرمی کے باعث پیٹ کی بیماریوں، خصوصاً گیسٹرو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے

چپ ٹیک May 6, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں حالیہ شدید گرمی کے باعث پیٹ کی بیماریوں، خصوصاً گیسٹرو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جناح ہسپتال کے حکام کے مطابق روزانہ 150 سے زائد مریض معدے کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں جبکہ عام دنوں میں یہ تعداد تقریباً 50 ہوتی تھی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریض الٹی، دست، پیٹ درد اور ڈائریا جیسی علامات کے ساتھ آ رہے ہیں، جو آلودہ پانی اور غیر معیاری خوراک کے استعمال کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں، باسی اور کھلے کھانوں سے پرہیز کریں۔

ماہرین نے تاکید کی ہے کہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ماہرین نے زیادہ پانی، او آر ایس اور دیگر مشروبات کے استعمال کو بھی ضروری قرار دیا ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں