بھارت 2028 میں الیکشن سے پہلے ممکنہ طور پر پاکستان پردوبارہ حملہ کر سکتا ہے ، خرم دستگیر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ  بھارت الیکشن سے پہلے 2028 میں  پاکستان پر ممکنہ طور پر حملہ کر سکتا ہے ،

چپ ٹیک May 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت الیکشن سے پہلے 2028 میں پاکستان پر ممکنہ طور پر حملہ کر سکتا ہے ، میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پہلے سے زیادہ ہزیمت اٹھائے گا۔ سماء ٹی وی کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خرم دستگیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے بھارت کو جو ہزیمت پاکستان کے ہاتھوں اٹھانی پڑی، یہ تو یقینی ہے کہ وہ ایک حملہ کریں گے ، بھارت کے الیکشن 2029 میں ہونے ہیں ، مجھے لگتاہے کہ 2028 میں وہ اپنے اگلے الیکشن کی تیاری کیلئے پاکستان پر حملہ کر سکتے ہیں، لیکن پاکستان کیلئے پچھلا سال ایک معجزاتی سال تھا، پاکستان کی سفارتی ساکھ بہت بلند ہوئی ہے، بھارت کیلئے گزشتہ 30 سالوں میں اتنا بھیانک سال کبھی نہیں آیا، یہ اللہ کا کرم ہے اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے کہ معرکہ حق کے وقت ہمارے پاس فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی صورت میں ایسی قیادت موجود تھی جنہوں نے پاکستان کو اس سے بھی نکالا اور بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات کا درست تجزیہ اور تشخیص کر کے اس کے مطابق اپنی سفارتکاری کی ، امریکی صدر پاکستان کی درخواست کو اس حد تک قبول کر رہے ہیں کہ اس پر میمز بننا شروع ہو گئیں ہیں، بھارت فالس فلیگ آپریشنز چاہے وہ پہلگام ہو یا پلوامہ وہ اپنی عدالت میں بھی ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ہے ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں