تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے تبریز ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی میڈیا نے تبریز ایئرپورٹ کو دوبارہ

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے تبریز ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔
بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی میڈیا نے تبریز ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کی خبر دی۔تبریز سول ہوائی اڈے پر ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ کے دوران حملہ ہوا تھا اور اس کے رن وے ، کنٹرول اور مواصلاتی مرکز کو نقصان پہنچا تھا۔
حکام کے مطابق اب، تزئین و آرائش کے کام کی تکمیل کے ساتھ، ہوائی اڈے کو ’مکمل طور پر‘ دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ کے دوران تہران، مشہد، تبریز، اہواز وغیرہ شہروں کے کئی ہوائی اڈوں پر متعدد بار حملے ہوئے۔
