
سورس: فائل فوٹو
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روز تک عوامی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عوام کو 3 روزہ سوگ کے دوران مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ عوامی تقریبات کے بعد نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ جلوس کا آغاز ہوگا۔ ان کے مطابق تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
