
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں خراب روشنی کے باعث ضائع ہونے والے وقت کو کم کرنے کے لیے ایک اہم آزمائشی اقدام کی منظوری دے دی۔
نئے فیصلے کے تحت ایسے ٹیسٹ میچز میں جہاں خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہو، میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے سرخ گیند کے بجائے گلابی گیند استعمال کی جا سکے گی۔یہ فیصلہ احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا۔
گلابی گیند اب تک صرف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال ہوتی رہی ہے تاہم نئے تجربے کا مقصد فلڈ لائٹس میں کھیل جاری رکھنا اور خراب روشنی کے سبب ضائع ہونے والے اوورز کو کم کرنا ہے۔
