
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وائرل افواہوں کے ایک روز بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میری صحت کے بارے میں مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور نیویارک میں اچھی زندگی گزار رہی ہوں، آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش اور غم کی لہر دوڑ گئی تھی۔
