ریٹیلرز کیلئے متعارف کرائی گئی ٹیکس سکیم ناکامی کی جانب بڑھنے لگی

چپ ٹیک Oct 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کرکے 31 اکتوبر 2026 مقرر کیے جانے کے باوجود ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکس سکیم ناکامی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اب تک آسان ٹیکس سکیم کے تحت صرف 1571 گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 کر دی ہے۔

ٹیکس وصولی کے ادارے کو اب تک مجموعی طور پر 69 لاکھ گوشوارے موصول ہوئے ہیں، جن کے ساتھ 72 ارب روپے ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 52 لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے، تاہم اس وقت ادا کیے گئے ٹیکس کی رقم زیادہ تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں