52 سالہ امریکی اداکارہ ہلیری سوینک کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

چپ ٹیک Oct 16, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ 52 سالہ اداکارہ ہیلری سوینک کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ہیلری سوینک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو کے ذریعے یہ خوش خبری سنا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ میرا اگلا پروجیکٹ کیا ہے؟ تو میرا یہ پروجیکٹ دسمبر میں سامنے آئے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Hilary Swank (@hilaryswank)


واضح رہے کہ فلم ’ملین ڈالر بے بی‘ اور ’بوائز ڈونٹ کرائی‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہیلری سوینک نے 2018ء میں کاروباری شخصیت فلپ شنائیڈر سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے ہاں اپریل 2023ء میں جڑواں بچوں، بیٹی آیا اور بیٹے اوہم کی پیدائش ہوئی تھی، اس وقت ان کی عمر 48 سال تھی۔


ہیلری سوینک ماضی میں بھی بڑی عمر میں ماں بننے کے تجربے پر بات کر چکی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے بعد مجھے ماں بننے کے اس مرحلے پر اپنے بچوں کو زیادہ وقت اور توجہ دینے کا موقع ملا۔

طبی ماہرین کے مطابق 52 سال کی عمر میں حاملہ ہونا غیر معمولی ہے اور اس عمر میں حمل کے دوران ماں اور بچے دونوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی نگرانی ضروری ہو سکتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں