پنجاب اور کے پی میں ایل پی جی 500 روپے کلو تک جا پہنچی

چپ ٹیک Oct 20, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے کلو تک جا پہنچی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اکتوبرکیلئے ایل پی جی کی قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرا اربوں روپےکی لوٹ مارپر خاموش تماشائی ہے، قیمت کو کنٹرول کرنے لیےحکومت ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں