ملتان؛توقیر اور یتیم خانہ مالک شعیب کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج 

چپ ٹیک Oct 21, 2026 IDOPRESS

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں توقیر اور یتیم خانہ مالک شعیب کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ لیبر نے چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرایا،توقیر کیخلاف مقدمہ تھانہ ڈی ایچ اے، یتیم خانہ مالک پر کیس تھانہ بی زیڈ میں درج کیا گیا، مقدمات میں چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں،یتیم خانے میں مقیم وسیم عباس کو ملزم توقیر کے حوالے کیا گیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم توقیر کم عمر یتیم بچے وسیم عباس سے جبری مشقت کرا رہا تھا۔

یتیم خانے کا مالک شعیب تفتیش کے سلسلے میں پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں