اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم

عی Oct 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے بلدیاتی قانون کے تحت کرانے کا حکم دیتے ہوئے انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت کی، جس میں سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک چھ مرتبہ حلقہ بندیاں کی جاچکی ہیں، جبکہ چار مرتبہ انتخابی شیڈول بھی جاری کیا گیا، آخری انتخابی پروگرام 9 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت فروری 2026 میں پولنگ ہونا تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات قانون کے تحت کرانا لازم ہیں اور الیکشن کمیشن مجبور ہوکر انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رہا ہے۔

سماعت کے اختتام پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 2015 کے بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انتخابی شیڈول آج ہی جاری کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کمیشن کا مختصر حکمنامہ بھی پڑھ کر سنایا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں