
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کا تیسرا فیز جمعہ سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف جاری ہے، اس تحریک کا تیسرا فیز جمعہ سے شروع ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے شور مچانے سے فیول ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا، ریلیف پیکیج بہت تھوڑا سا ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔
