اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، سنگجانی احتجاج کیس میں عبوری ضمانت منظور

چپ ٹیک Oct 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ پیش ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس پی ٹی آئی احتجاج کیس کا ٹرائل زیر التوا ہے۔

دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سنگجانی احتجاج کیس میں اسد قیصر کی 7 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے مقدمے میں اسد قیصر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سرکار کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے اسد قیصر کی گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کر دی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں