
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف کی اپیل پر سماعت کی، اپیل کنندہ کی جانب سے سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے دلائل دیئے۔
ٹرائل کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
