عفت عمر کے ساتھ فیشن شو میں دلچسپ واقعہ، اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

عی Oct 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2 کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔

عفت عمر اس موقع پر سنہری لباس کی ساڑھی پہنے بھرپور تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں۔

وہ معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ سٹیج پر موجود تھیں جب جشن کے دوران استعمال کیے جانے والے پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر آکر چپک گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

دلچسپ بات یہ تھی کہ عفت عمر اس سے بے خبر رہیں اور اپنے انداز میں مگن رہیں۔ ناک پر موجود سنہری ٹکڑا ان کے لباس سے ملتی جلتی ایک بڑی نتھ کا تاثر دے رہا تھا۔

نیلوفر شاہد بھی یہ منظر دیکھ کر کچھ غیر آرام دہ دکھائی دیں۔ بعدازاں عفت عمر کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اس ٹکڑے کو آہستہ سے اپنی ناک سے ہٹا دیا۔


واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کے غیر معمولی تاثرات اور اس دلچسپ لمحے پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں