کلام پر رقص کرنے پر تنقید، عفت عمر نے خاموشی توڑ دی

چپ ٹیک Oct 28, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے باعث ہونے والی تنقید پر وضاحت پیش کر دی۔

حال ہی میں فیشن شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر رقص کرتے اور بھرپور تاثرات کا اظہار کرتے دیکھا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

شو میں چلنے والے کلام پر رقص کرنے کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ابتدا میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پس منظر میں کون سا کلام چل رہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق جیسے ہی انہوں نے کلام کے بولوں پر توجہ دی، فوراً رقص کرنا بند کر دیا۔

عفت عمر نے مزید کہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ یہ کلام ہے تو وہ کبھی اس پر رقص نہ کرتیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں