ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ

چپ ٹیک Nov 3, 2026 IDOPRESS

کٹھمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپال کے مشہور سیاحتی مقام ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے میں 2 ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ ایک پائلٹ زخمی ہوگیا۔

نیپال کا ماؤنٹ ایورسٹ کا علاقہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کی توجہ کا مرکز ہے۔ حادثے کا مقام فیرچے بھی اسی علاقے میں واقع ہے جہاں ہیلی کاپٹر سیاحوں اور کوہ پیماؤں کی آمدورفت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

حادثہ آج صبح ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے فیرچے میں پیش آیا جہاں 2 ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔

دوسری جانب ایئر ڈائنسٹی کے ہیلی کاپٹر کے کپتان رابندرا پرجاپتی حادثے میں زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق فش ٹیل ایئر کے ہیلی کاپٹر کو کپتان پرجوال کے سی چلا رہے تھے جبکہ ایئر ڈائنسٹی کے ہیلی کاپٹر کی کمان کپتان رابندرا پرجاپتی کے پاس تھی۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جبکہ ایک سمریک ایئر کا ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں