فاطمہ آفندی کا پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے متعلق انکشاف

چپ ٹیک Nov 3, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی خاندانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ماں بننے کے بعد ڈپریشن (پوسٹ پارٹم ڈپریشن) سے گزرنے اور اس مشکل دور سے نکلنے میں ایمان اور اہلِ خانہ کے کردار سے متعلق جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گود میں موجود ننھی بچی کو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے عطاء کی گئی خوشیوں کی روشنی قرار دیا ہے۔

فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ میں گزشتہ 6 ماہ سے شدید پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے باعث خود کو تنہا رکھے ہوئے تھی اور لوگوں سے میل جول سے گریز کر رہی تھی، تاہم میرے ایمان نے مجھے اس مشکل مرحلے سے نکلنے میں مدد دی۔

فاطمہ آفندی نے مداحوں سے اپنی بیٹی ازنیرا کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں