
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالا اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق گوجرانوالا کے حلقہ این اے 77 کے تمام 333 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے راشد بشیر ورک 43365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم 30218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔
اس نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کررکھا تھا۔
