لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ

چپ ٹیک Nov 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات کے باعث 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318 سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کردی گئی۔

لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 796 تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ ہوئی، جبکہ لاہور سے استنبول جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 745 بھی تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تینوں پروازوں کی منسوخی کی وجوہات سیکیورٹی خدشات اور تکنیکی خرابیاں ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں