علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریب

چپ ٹیک Nov 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایاجا رہا ہے، شاعر مشرق کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے عظیم شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کی شاعری آج بھی لہو گرما دیتی ہے۔


شاعر مشرق، مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اوربعد میں جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے کلمات قلمبند کیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں