سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک

چپ ٹیک Nov 9, 2026 IDOPRESS

ڈاکار(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی افریقی ملک سینیگال کے ساحل کے قریب غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیگال کی وزارت داخلہ نے اتوار کو جاری بیان میں بتایا کہ کشتی کو حادثہ دارالحکومت ڈاکار سے تقریباً 180 کلومیٹر شمال میں ساحل کے قریب پیش آیا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے ہفتے کی شام تک سمندر سے 21 افراد کی لاشیں نکال لی تھیں، جبکہ ایک شخص کو بحفاظت بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں