
نیو جرسی ( مانیٹرنگ ڈیسک )’’مے ڈے‘‘ کی کال۔۔۔نیو جرسی میں ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی گئی ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں انجن فیل ہونے کے باعث ایک ہیلی کاپٹر کی بیون پورٹ کی ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرادی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق کیرنی ایئرپورٹ سے مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ اڑائی گئی تھی۔ جس میں صرف پائلٹ اور عملے کا ایک رکن سوار تھا۔
پورٹ انتظامیہ اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نہ تو کوئی آگ لگی اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ وفاقی ہوا بازی کی انتظامیہ نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
