لاہور میں رشتہ نہ دینے کا تنازع پر دو افراد کا قتل، خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

سائنس Nov 10, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رشتہ نہ دینے کے تنازع پر دو افراد کے قتل کے واقعے میں ہیئر پولیس نے دونوں فریقین کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ قتل، اعانتِ جرم اور مشترکہ نیت کی دفعات 302، 109 اور 34 ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سرور نامی شخص نے اپنے بیٹے اللہ دتہ کے لیے اپنے بھائی سعید سے رشتہ مانگا تھا۔ رشتہ دینے سے انکار پر 6 اکتوبر کی رات سعید نے دیگر ملزمان کے ہمراہ سرور اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے سرور کا طبی معائنہ کروانے کے بعد اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔


بعد ازاں، رشتہ دینے سے انکار پر اللہ دتہ نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر سعید کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اسی دوران مقتول سعید کے اہلخانہ بھی موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے اللہ دتہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ترجمان کے مطابق سعید کے قتل میں ملوث مجید، رشیداں بی بی اور نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اللہ دتہ کے قتل میں ملوث سلیماں بی بی اور زینب بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ دونوں فریقین کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی بھی فرد کو قانون سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے اور اس کا احترام ضروری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں