
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون اینکرربیعہ احسن کے موبائل فونز کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تفتیشی ذرائع کاکہنا ہے کہ ربیعہ کے دونوں موبائل فونز پر کوئی پاس ورڈ یا کوڈ نہیں تھا،ربیعہ اور اس کے شوہر کے درمیان چیٹ تک بھی رسائی حاصل کی گئی،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کی چیٹ میں کسی قسم کا تنازع سامنے نہیں آیا، موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ چالان کا حصہ بنائی جائے گی۔
دوسری جانب پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے ملزم کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور پوسٹ مارٹم سے حاصل شدہ سیمپلز کا بھی تجزیہ کرایا جائے گا،ملزم احسن کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔
