جب تک آپ زندہ ہیں پیسے دے سکتے ہیں، مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر رقم لے سکتے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ادارے سے مالی فائدہ لینے سے متعلق کیس

سافٹ ویئر Mar 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ادارے سے مالی فائدہ لینے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جب تک آپ زندہ ہیں پیسے دے سکتے ہیں، مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر رقم لے سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ادارے سے مالی فائدہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آپ نے قانون میں موجود نہ ہونے کے باوجود مالی فائدہ حاصل کیا، سابق ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ اب تو میں ریٹائرڈ ہو گیا ہوں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ جب تک آپ زندہ ہیں آپ پیسے دے سکتے ہیں،آپ مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر رقم لے سکتے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ میں کسی کا ایک روپیہ لینا حرام سمجھتا ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاکہ 14دن کے بعد فیصلہ کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں