جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، ایئر ٹکٹ 100 فیصد مہنگے ہوگئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر

سافٹ ویئر Mar 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جاپہنچا، جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

بنیادی کرایہ برقرار تاہم فیول ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ایئر ٹکٹس مہنگی ہوئیں۔ متعدد ایئرلائنز کے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ایئرلائنز نے فضائی کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ بھی کردی، پی آئی اے کے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کی مقامی پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کردیا گیا۔

کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر تک فیول سرچارج لاگو کیا جارہا ہے، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اضافی وصول ہورہا ہے، سعودی عرب اور گلف روٹس پر 50 ڈالر تک سرچارج ہے۔

نجی ایئرلائنز نے 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کردیئے، خلیجی فضائی حدود کی بندش سے پاکستانی ایئرلائنز پر دباؤ بڑھ گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں