لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب رپورٹ جمع کرانے کا یہ کیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب رپورٹ جمع کرانے کا یہ کیا طریقہ تھا؟آپ کے آفیسر نے رپورٹ کے نام پر ایک فوٹو کاپی جمع کرائی،ڈاکٹر صاحب کیا محکمہ آپ کے کنٹرول میں نہیں؟ اس طرح تو پرائیویٹ ادارے میں بھی رپورٹ نہیں دی جاتی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کی انکوائری نہ کرنے کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔
