
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن میں اجتماعی زیادتی کا شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاط حمل کے دوران جاں بحق ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ نے جاں بحق ہونے سے پہلے ویڈیو بیان دیا، ملازمہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ویڈیو بیان میں بتایا گیا کہ نومبر2025 میں حاملہ ہونے کا پتہ چلا، والدین کو بھی بتا دیا، مالکن کا بیٹا اور ڈرائیور 5 ماہ سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
