امریکی کانگریس پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان

سافٹ ویئر Nov 5, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول سے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ریپبلکنز ارکان کی حمایت ملنے کا امکان ہے۔

سینیٹ کے ارکان ایران جنگ شروع کرنے کے فیصلے، اس کے طریقہ کار، کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے اور جنگ کے اخراجات سے متعلق ہیگسیتھ سے جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔

ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرار داد ستمبر 2026 میں ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد پر ممکنہ ووٹنگ سے بچنے کے لیے ری پبلکن قیادت نے ستمبر میں ایوان کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں