لکی مروت میں 2سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

سافٹ ویئر Oct 29, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں وانڈہ شہاب خیل کے علاقے میں دو سالہ معصوم بچے کی بوری بند لاش ملی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معصوم سہیل کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دو سالہ سہیل گزشتہ روز گھر سے لاپتا ہوا تھا اور آج بوری بند لاش ملی۔

معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں