ثالثوں کے ذریعے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

جگہ Jul 28, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے انکشاف کیا ہے کہ ثالثوں کی موجودگی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش کی گئی امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد امریکی وفد بات چیت ادھوری چھوڑ کر واپس چلا گیا۔


ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کا آغاز اسلام آباد میں ہوا تھا جہاں امریکی وفد نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس میں ایران کے لیے ناقابل قبول شرائط شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران نے ان مطالبات کو فوری طور پر مسترد کر دیا کیونکہ وہ ایران کے بنیادی مؤقف سے متصادم تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا مؤقف ابتدا سے ایک ہی رہا ہے اور وہ کسی ایسے منصوبے یا تجویز کو قبول نہیں کرے گا جو اس کے اصولی موقف سے متصادم ہو۔ ان کے بقول آبنائے ہرمز کو بند رکھنے سے متعلق ایران کی پالیسی بدستور برقرار ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں