
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں خاکروب کی بھرتی سے متعلق کیس میں 2016سے آج تک خاکروبوں کی بھرتی کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ جائزہ لیں گے کے پی میں بھرتیاں قانون کے مطابق ہورہی ہیں یا نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت خاکروب کی آسامیوں پر ایم اے پاس امیدوار ہونے کاانکشاف ہوا ہے،وکیل نے کہا کہ سیاسی مداخلت پر پابندیوں کے دوران بھرتیاں کی گئیں،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کا موکل بھرتی ہو جاتا تو بھی خلاف ورزی ہونی تھی،عدالت نے کہاکہ آپ کا موکل بھرتی کرلیں تو ایم اے پاس صفائی تو کرے گا نہیں،ایم اے پاس خاکروب کلف والے کپڑے پہن کر گھوم رہے ہوتے ہیں،کوڑاکرکٹ پڑا ہوتا ہے ، پڑھے لکھے خاکروب کام نہیں کرتے،لوگوں کی مجبوری دیکھیں کیسے کیسے لوگ خاکروب بھرتی ہونا چاہتے ہیں۔
