
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر آج پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آرہے ہیں۔
حلقہ ایل اے14 باغ 1
214 پولنگ اسٹیشنز میں سے 212 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں عوامی دست و بازو کے ساجد اقبال 40309 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 19029 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
