کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ

جگہ Aug 11, 2026 IDOPRESS

کولمبیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی کولمبیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم ہلاکتیں 111 ہوگئیں اور 87 زخمی ہوئے، جبکہ متعدد افراد اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ملک کے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، امدادی کارکن ملبے تلے پھنسے افراد کو تلاش کرنے اور انہیں زندہ نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کا مرکز کولمبیا کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع کم آبادی والے صوبے چوکو میں تھا، زلزلے کی گہرائی 107 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا قومی حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ، متاثرہ آبادیوں کی مدد اور جہاں بھی ضرورت ہو وہاں امداد پہنچانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں