
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان کا کہنا ہے مجوزہ طور پر ہری پور کو خیبرپختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ہری پور کو الگ کرنا محض انتظامی تبدیلی نہیں، صوبے کے آئینی حقوق کا سنجیدہ سوال ہے، کیونکہ ہری پور اور صوابی دونوں تربیلا ڈیم سے جغرافیائی طور پر منسلک ہیں، اور تربیلا کی بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہری پور کو الگ کرنے کے اثرات پہلے واضح کرنا ضروری ہیں، اس اقدام سے آئین کے آرٹیکل 161(2) کے تحت خیبر پختونخوا کے خالص پن بجلی منافع کے حق پر اثر پڑے گا، واضح کیا جائے کہ اس تبدیلی سے صوبے کے این ایف سی میں حصے پر کیا اثرات ہوں گے۔
