18ویں ترمیم نے ملک کو تباہ کردیا، نئے صوبے سیاسی جماعتوں کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں: مصطفیٰ کمال

عی Nov 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم نے ملک کو تباہ و برباد کردیا، نئے صوبوں کا قیام کسی سیاسی جماعت کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریاستی امور چلانے والوں کو بھی احساس ہوچکا ہے کہ موجودہ نظام بہتر نتائج دینے میں ناکام ہے، میرا خیال ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر عوام کوئی بات کردیں تو وہی سپریم ہوتی ہے، آج کی جانے والی باتیں محض تجزیہ ہیں۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے اپنی کارکردگی پر اعتماد ہے تو ملک میں دس صوبے بھی بن جائیں تو اسے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے، پیپلزپارٹی کو معلوم ہے کہ اس نے کچھ نہیں کیا، اسے حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریاستی امور میں غیر مشروط طور پر شامل ہوجانا چاہیے،لگتا ہے کہ پاکستان اور عوام کی سوچ تبدیل ہورہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چاند پر جارہی ہے جبکہ کراچی میں بچے گٹروں میں گر کر مر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں