
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس سے بچے کے سر پر چوٹ آئی۔
پولیس کے مطابق ملزم قاری ظفر الحق نے طالبعلم کامران پر تشدد کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
