اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف سمیت بیرونی اور مقامی قرضوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔
اجلاس کے دوران اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پر مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے ہے جن میں سے 26 ہزار ارب بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔
حکام نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کے حساب سے فی کس قرض 3 لاکھ 25 ہزار روپے بنتا ہے اور یوں ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے۔
