جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کررہے ہیں، ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں: ایرانی فوج

ٹیک Aug 7, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ کی عملی استعداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقل اقدامات کر رہی ہے۔ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے فوج میں جدید سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہتھیاروں اور جنگی وسائل کو آپریشنل ضروریات کے مطابق منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایرانی فوج کے مطابق دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فوجی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ ہر ممکن خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں