زیادہ ملبہ ڈالنے سے ٹیوشن سینٹر کی چھت گری ،بچوں کی اموات سر کی ہڈیوں پر زیادہ چوٹیں آنے سے ہوئیں، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی

ٹیک Jul 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ کاہنہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ ملبہ ڈالنے سے چھت گری،ٹی آر گارڈر کی چھت پر بچوں کی موجودگی میں مٹی ڈلوانا غیرذمہ داری تھی، کمزور ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیچر34بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے،چھت گرنے کے وقت ٹیچر اور 20بچے نیچے موجود تھے،بچوں کی اموات سر کی ہڈیوں پر زیادہ چوٹیں آنے سے ہوئیں،چھت گرنے سے 14بچے جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوئے،کسی متعلقہ سرکاری ادارے کے کسی اہلکار کی غفلت نظر نہٰں آئی،مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک، اس کے بھائی سمیت 5افراد کو حراست میں لیا۔

ماہرین کی رائے بھی رپورٹ میں شامل کردی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ پر باریک بینی سے غور شروع کر دیا گیا،مریم نواز نے کہا ہے کہ شہر بھر کے ٹیوشن سینٹرز کو بھی ایس او پیز مکمل کرنا ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں