اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 85 فیصد مکمل، 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف مقرر

ٹیک Aug 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیف سٹی توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی توسیعی منصوبے کا مجموعی طور پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ نئے کیمروں کی تنصیب کا بھی 85 فیصد مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، منصوبے کے تحت 415 کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھائی جا چکی ہے، جبکہ ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سکیورٹی پر بھی تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، سیف سٹی کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے پر جاری پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں