آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ

ٹیک Aug 10, 2026 IDOPRESS

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پنڈال سج گیا، ضلع باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی حلقوں میں ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 شامل ہیں، جہاں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تیسرے مرحلے کے الیکشن میں کل 82 امیدوار میدان میں ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پونچھ اور سدھنوتی کے حلقوں میں انتخابات مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی تھی، جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 سیٹوں پر میدان مارا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخاب ہوا، جن میں سے مسلم لیگ (ن) 15 اور پیپلز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں