
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت توانائی نے 11 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 86 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
