
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ’’ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں نے زندگی ایسی نہیں گزاری ، میری زندگی کا ایک لمحہ نہیں جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، جو بولنا ہے بولو، سوال کیاکہ کون سی بات ایسی کی جو سازش ہے؟
سلمان اکرم راجہ نے کہا بتا دو سب کو میری سازش، میری زندگی سے متعلق ہرکوئی جانتا ہے، ایک لمحہ ایسا نہیں جس پر مجھے شرم ہو اور مجھے چھپانے کی ضرورت ہو ، میں نے سچ کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی۔
